اسلام آباد(نیوزڈیسک ) دنیا بھر میں کروڑوں افراد نیند کی کمی کے شکار ہیں لیکن اب ایک جرمن کمپوزر نے انہیں پرسکون کرکے نیند دلانے والی ایک طویل ’لوری‘ تیار کی ہے جو نیند لانے میں مدد کرتی ہے۔
یہ لوری تاریخ کی سب سے طویل نشریات ثابت ہوئی اور بے خوابی کے شکار کئی مریضوں نے اسے سنا جسے بالغ افراد کے لیے لوری قرار دیا جاسکتا ہے جو مسلسل ا?ٹھ گھنٹے تک جاری رہی۔ نیند کی کمی کے شکار کئی افراد نے اسے بہت مفید پایا اور لوری سن کر نیند کی آغوش میں چلے گئے۔ لندن کی ایک 26 سالہ خاتون بیانکا ایک طویل عرصے سے نیند سے دور تھیں لیکن لوری سن کر وہ بھی گہری نیند میں چلی گئیں۔ اسی طرح لندن کے ایک اور نوجوان نے بتایا کہ وہ لوری سن کر پرسکون ہوگئے اور صبح بہت تازہ دم ہوکر ا±ٹھے۔
موسیقار میکس ریکٹر نے اس لوری کا نام ’نیند‘ ہے اور اس کی تیاری کے لیے دماغی اور اعصابی ماہرین سے مدد لی گئی ہے۔ نیوروسائنس کے ماہر ڈیوڈ ایگلمین نے میکس کے لیے ایسے میوزک بنانے میں مدد کی جو دماغ کو پرسکون بناکر بے سکون افراد کو نیند لانے میں مدد کرے۔ اب اس میوزک کی سی ڈی بھی فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے جس کی قیمت 25 برطانوی پاو¿نڈ یا 4 ہزار روپے ہے۔
جرمن مو سیقار : بڑوں کو سلانے کے لئے طویل لوری تیار
28
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں