جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

گردوں کی جانوروں میں پیوند کاری کا کامیاب تجربہ

datetime 24  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) جاپانی سائنسدانوں کی جانب سے تجربہ گاہ میں تیار کیے گئے گردوں کی جانوروں میں کامیابی سے پیوند کاری کی گئی جس کے بعد ماہرین نے امید ظاہر کی ہےکہ اس طرح کے گردوں کی انسانوں میں منتقلی کی بھی راہ ہموار ہوئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ جاپانی یونیورسٹی میں اس کامیابی کے بعد تجربہ گاہوں میں تیارکردہ گردوں کی جانوروں میں منتقلی سے انسانوں میں گردوں کی منتقلی کی بھی راہ ہموار ہوئی ہے لیکن اس میں بھی کئی سال لگ سکتے ہیں کیونکہ اگلے مرحلے میں اسے مزید پیچیدہ جانوروں مثلاً چپمانزیوں پر آزمایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے ماہرین نے اسٹیم سیل (خلیاتِ ساق) کو آزمایا اور اس سے پیشاب کی نالی اور مثانہ بھی تیار کیا جب کہ جب اسے 8 ہفتے تک چوہوں پر آزمایا گیا تو پورا نظام اچھی طرح کام کرتا رہا جس کے بعد اسے سو¿ر جیسے بڑے جانور میں لگایا اور مثبت نتائج برآمد ہوئے۔
لندن میں اسٹیم سیل اور اعضا تیار کرنے کی ٹیکنالوجی کے ماہر کرس میسن نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک اچھی کاوش ہے لیکن ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ انسانوں پر کام بھی کرسکے گی یا نہیں کیونکہ انسان کا نظام کئی چیزوں پر مشتمل اور نہایت پیچیدہ ہوتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…