واشنگٹن (نیوز ڈیسک)جیسے کہ ہم جانتے ہیں بانجھ پن کا شکار مرد بچے پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں۔تاہم سائنسدانوں کی ایک ٹیم بانجھ مردوں کے خلیات سے سپرمز پیدا کرنے کا طریقہ تلاش کرنے کامیاب ہو چکی ہے۔نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی محققین کا کہنا ہے کہ ابھی تک وہ حتمی طور کہنے سے قاصر ہیں کہ یہ نطفہ کام کرے گا یانہیں۔لیون میں کیلسٹن بائیوٹیک کمپنی میں کام کرنے والی ٹیم کے مطابق یہ طریقہ رواں سال جون میں تلاش کیا گیا تھا تاہم اسے بہتر بنانے کیلئے ابھی تقریباً20سال کا عرصہ درکار ہے۔علاوہ ازیں ابھی تک اس تحقیق کی عوامی سطح پر اشاعت نہیں کی گئی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ابھی اس تحقیق پر مزید ریسرچ کی ضرورت ہے تاکہ حتمی طور پر فیصلہ کیا جا سکے کہ مستقبل قریب میںبانجھ مرد باپ بن پائیں گے یا نہیں