کراچی (نیوز ڈیسک)بازار میں کئی برانڈ کے انرجی ڈرنکس دستیاب ہیں ان میں کچھ تو غیر معمولی طور پر مہنگے بھی ہیں اس کے باوجود نوجوانوں کی اکثریت بہت شوق سے انہیں استعمال کرتی ہے بلکہ اشرافیہ نے توہر وقت ہی اپنے ساتھ کوئی نہ کوئی انرجی ڈرنکس رکھا ہوتا ہے۔جم میں ورزش شروع کرنے سے پہلے انرجی ڈرنکس پیتے ہیں تاکہ ان کے جسمانی قوت میں کچھ حدتک اضافہ ہوجائے۔ مغری ممالک میں انرجی ڈرنکس کو زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہاں رہنے والے لوگ کھانے کے بجائے ڈرنکس سے ہی انرجی حاصل کرنے پر یقین رکھتے ہیں لہذا تھوڑی سے تھکاوٹ کے بعد وہ کسی برانڈ کا انرجی ڈرنک پی کر اپنی کھوئی ہوئی طاقت بحال کرتے ہیں۔انرجی ڈرنک فروخت کرنے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی سیل بڑھانے کے لیے مہنگے اشتہارات بھی ٹی وی پر چلاتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان یہ ڈرنکس استعمال کریں۔ڈرنکس سے متعلق اشتہارات سے متاثر ہو کر نوجوان اس کاخوب استعمال کرتے ہیں لیکن اب نئی تحقیق انکشاف کیا گیا ہے کہ ان انرجی ڈرنکس کے نتیجے میں انہیں عارضی طور پر توانائی تومل جاتی ہے لیکن اس کے سائیڈایفکٹس مستقبل میں صحت کے مسائل پید اکرتے ہیں بلکہ ان کو پینے کے ایک گھنٹے کے اندرہی ہمارے جسم میں اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ انرجی ڈرنکس پینے کے چند گھنٹوں میں کیا کچھ تبدیلیاں ہمارے جسم میں رونما ہوتی ہیں۔آئیے دیکھتے ہیں کہ انرجی ڈرنکس پینے کے کتنی دیر بعد ہمارے جسم میں خطرناک تبدیلیاں رونماہونے لگتی ہیں۔ دس منٹ بعد انرجی ڈرنکس پینے کے دس منٹ کے اندر اس میں موجود کیفین خون میں شامل ہو کر دل تک پہنچتا ہے اور بلڈپریشرکو بڑھانا شروع کردیتا ہے۔برطانوی ڈائٹیٹک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کیفین کے اثرات تیزی سے سرایت کرجاتے ہیں۔ 15سے 45منٹ 15سے 45منٹ کے درمیان کیفین مکمل طور پر خون میں شامل ہوجاتی ہے۔دوسرے الفاظ میں یہ کہا جاتا ہے کہ کیفین کالیول اپنے عروج پر پہنچ جاتاہے۔آپ خود کو الرٹ محسوس کریں گے اور خود کو توانا محسوس کرنا شروع کردیں گے۔انرجی ڈرنکس لینے کے پانچ یاچھ گھٹنوں میں کیفین کالیول کم ہونے لگتا ہے اور یہ 50فیصد تک کم ہوجاتا ہے جبکہ برٹس ڈائٹیٹک ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ دس گھنٹوں کے اندر کیفین کااثر ختم ہوجاتاہے یعنی اگر آپ نے دوپہر کو انرجی ڈرنک لیا ہے تو رات تک اس کے اثرات ختم ہوجائیں گے۔ 12سے 24گھنٹے انرجی ڈرنکس ایک ریگولر ڈرنکس آئیٹم ہے جس کے چھوڑتے ہی 12سے24گھنٹوں کے اندر اس کے اثرات شروع ہوجاتے ہیں اور ایسا شخص سردرد ، چڑچڑاپن اور قبض کا شکار ہوسکتا ہے۔ یہ ڈرنکس صحت کے لئے اچھے ہیں یا ب±رے اس پر برٹش ڈائٹیٹک ایسوسی ایشن کی ڈاکٹر ایماکا کہنا ہے کہ اس میں شوگر اور کیلوریز بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو تیزی سے وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
انرجی ڈرنکس طاقت کی بجائے کمزوری کا باعث بھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)
-
امریکی ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
پاکستان ایران سے ناراض ہو گیا ہےیہ ناراضگی اس خط سے شروع ہوئی جو دینے کیلئے۔۔۔جاوید چوہدری کا حیران...
-
کون سا پاکستانی شہری اب ملک میں داخل نہیں ہو سکے گا؟ ہوائی اڈوں کو ہدایات جاری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
-
لاہور میں فیکٹری مالک کو انسپکشن کیلئے آنے اسسٹنٹ کمشنر سے تعارف پوچھنا مہنگا پڑ گیا
-
سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
5 سالہ سروس مکمل کرنے والے ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی
-
سندھ ہائیکورٹ نے رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
اداکارہ ہما سلیم کے معروف کرکٹر پر سنگین الزامات، قانونی کارروائی کا اعلان
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
-
سعودی عرب کا نیا “پیکیج ویزا” متعارف، پاکستان سمیت 7 ممالک کے شہری مستفید ہوں گے
-
سلطان محمود غزنوی نے سومنات کے بت مسمار کر کے “غلطی” کی ، افغان وزیر کا بیان، اسلامی...
-
فیصل آباد میں شوہر نے مبینہ طور پر قرض کی رقم کے بدلے اپنی بیوی کو دوست کے ہاتھوں فروخت کر دیا



















































