جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

قد میں اضافہ کیلئے مفید ترین اور آسان ورزشیں

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگر آپ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے پریشان ہیں تو دل چھوٹا نہ کریں کیونکہ آج ہم آپ کو چند ایسی ورزشیں بتائیں گے جن پر عمل کرکے آپ اپنے قد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
لٹکیں
قد لمبا کرنے کے لئے سب سے معروف ورزش لٹکنا ہے۔کسی بھی پول کے ساتھ اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاکر پکڑ کر لٹکیں۔کشش ثقل کی وجہ سے ہمارے جسم کی ہڈیاں لمبی ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔
تیراکی
اگر آپ تیراکی کریں گے تو آپ کے جسم کے تمام پٹھے حرکت میں آئیں گے جس کی وجہ سے ان کی نشوونما میں بہتری اور تیزی آئے گی۔لہذا کوشش کریں کہ ہفتے میں کم از کم دوباریا پانچ گھنٹے ضرور تیراکی کی جائے۔
اچھلیں
اچھلنے سے بھی پٹھے حرکت میں آئیں گے اوران کی نشوونما میں مدد ملے گی۔لٹکنا اور اچھلنا قد لمبا کرنے کے لئے انتہائی سازگار ورزشیں ہیں۔
باسکٹ بال کھیلیں
اگر آپ باسکٹ بال کھیلیں گے تو اس میں آپ کو چھلنا پڑے گا جس کی وجہ سے آپ کے قد میں اضافہ ہوگا۔
ٹخنوں پر وزن باندھیں
ٹخنوں پر وزن باندھ کر بھاگنے یا چلنے سے بھی قد میں اضافہ ہوتا ہے۔وزن کی وجہ سے ہمیں زیادہ تگ و دو کرنی پڑتی ہے جس سے پٹھے مضبوط اور ان کی نشوونما تیز ہوجاتی ہے۔
کوبرا سٹائل کی ورزش
اس ورزش میں آپ کو اپنے پیٹ کے بل لیٹنا ہوگا اور پھر اپنے پیٹ کو اٹھا کر زیادہ سے زیادہ سٹریچ کرنا ہوگا تا کہ تمام جسم پر زیادہ سے زیادہ زور پڑے اور پٹھے حرکت میں رہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…