نیو یارک(نیوز ڈیسک)دوران حمل یا اس سے قبل صحت مند غذا کے استعمال سے بچوں میں امراض کے خطرات کم ہو سکتے ہیں۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اگر خواتین حمل سے قبل اور دوران حمل صحت بخش غذا کا استعمال کریں تو نوزائیدہ بچوں میں دل کے امراض کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔امریکہ میں 19 ہزار حاملہ خواتین اور آن کی خوراک پر کی جانے والی ایک تحقیق کے بعد حاملہ خواتین اور صحت بخش خوراک کے درمیان کا تعلق سامنے آیا ہے۔صحت بخش خوراک میں تازہ مچھلی، پھل، خشک میووں اور سبزیوں کو شامل کیا گیا تھا۔وہ خواتین جو حاملہ ہوں یا جو حاملہ ہونا چاہتی ہیں آنھیں پہلے سے ہی یہ مشورہ دیا جاتا رہا ہے کہ وہ مخصوص اضافی چیزوں کا استعمال کریں۔پیدائشی نقائص جیسے ریڑھ کی ہڈیوں میں خلا سے بچنے کے لیے ماہرین فولک ایسڈ اور مضبوط ہڈیوں اور دانتوں کے لیے وٹامن ڈی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔