لندن(نیوز ڈیسک)شہد کے فوائد سے انکار نہیں کیا جاسکتا اسی طرح سیب کا سرکہ بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے لیکن اگر ان دونوں کو ملاکر صبح کے وقت استعمال کیا جائے تو یہ ہمارے جسم پر بہت زیادہ مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ ایک چمچ شہد،ایک بڑا چمچ سیب کا سرکہ اور یک کپ پانی کا لے کر اسے مکس کرنا ہے اور اسے ناشتے سے آدھا گھنٹہ قبل پی لینا ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ اس کے استعمال سے نظام انہضام درست ہوجائے گا، اضافی چربی پگھلنے لگی گی اور ساتھ ہی جوڑوں میں درد جاتا رہے گا۔اس مشروب کو پینے کے بعد آپ اپنی کھوئی ہوئی توانائی بھی بحال کرلیں گے جبکہ منہ سے بدبوجاتی رہے گی اور آپکی جلد تروتازہ اور چمکدار ہونا شروع ہوجائے گی۔