واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ماہرین نے توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اور اضطراب کم کرنے میں مدد دینے والی گیم تیار کرلی جسے موبائل فون اور انٹرنیٹ دونون پر جاری کیاجائیگا ۔ امریکا ی مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کے ماہر جیسن موزر کے مطابق اس گیم میں پہلی بار انسانی ذہن کے حوالہ سے ٹھوس اور قابل اعتبار سائنسی تحقیق سے حاصل ہونیوالے اعداد وشمار اورمعلومات استعمال کی گئی ہیں ۔ اس گیم میں ان چیزوں کو ہدف بنایاگیا ہے جو انسانی توجہ کو ایک نکتے سے ہٹانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔