منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایڑھیوں میں درد سے نجات حاصل کرنے کیلئے آسان اور آزمودہ قدرتی نسخے

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)جو لوگ بہت زیادہ کھڑے ہونے والا کام کرتے ہیں یا جن کی عمر زیادہ ہو رہی ہوانہیں ایڑھیوں میں درد کی شکایت ہوجاتی ہے جو کہ بہت تکلیف دہ بھی ہوسکتی ہے۔اسی طرح کچھ لوگوں کو اپنی روٹین کی وجہ سے اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے۔لیکن پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو اس سے نجات کے آسان طریقے بتائیں گے۔
*اپنی ایڑھی کو روزانہ فرش پر ماریں کہ اس طرح درد کم ہوجائے گی۔فرش پر ایڑھی مارنے سے کیلشیم اورمیٹابولزم کی روانی بڑھتی ہے اور مختلف نمکیات ایڑھیوں میں جمع نہیں ہوتی۔
*آلو بھی ایڑھیوں کے درد کے لئے بہت مفید ہیں۔آلوو¿ں کو اچھی طرح دھونے کے بعد کش کریں اور اب اس مکسچر کو کسی کپڑے پر رکھیں اور ایڑھیوں سے باندھ لیں۔باندھنے کے لئے نائیلون بیگ کا استعمال کریں اور پھر جرابیں پہن لیں۔روزانہ نئی پٹی لگائیں اوراس نسخے کو 8دن تک جاری رکھیں۔
*رات کو سونے سے قبل نمک اور شہد کو ایک ہی تناسب یعنی1:1سے حل کریں اور اسے درد والی جگہوں پر لگائیں،اس کے بعد کسی کپڑے کو اوپر باندھ دیں اورجرابیں پہن لیں۔چند ہی دنوں میں آپ کی تکلیف میں خاطرخواہ کمی ہوجائے گی اورممکن ہے کہ 10دن بعد آپ کی تکلیف مکمل رفع ہوجائے۔
*ایسپرین کی 10گولیاں لے کر اچھی طرح پیس لیں اور انہیں 250ملی لیٹر الکوحل میں حل کریں اور دو دن تک اسی طرح پڑا رہنے دیں۔ہر رات سونے سے قبل کپڑے کا ٹکڑا اس محلول میں بھگو کر اسے ایڑھیوں پر لگائیں اور کسی نائیلون کے تھیلے سے باندھ کر جرابیں پہن لیں اور صبح اٹھ کر پانی سے دھونے کے بعد پیٹرولیم جیلی لگا لیں۔10دنوں کے اندر آپ فرق محسوس کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…