بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

دل کے دورے کی وہ چند علامات جنہیں کبھی نظر اندازمت کیجئے

datetime 8  اگست‬‮  2015 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دل کے دورے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس کی کیفیات سے آگاہ ہوں جب کہ آگہی اورمعلومات سے بروقت طبی امداد حاصل کرکے اپنی جان بچائی جاسکتی ہے اور ماہرین اس کی کئی علامات بیان کرتے ہیں جن کا مجموعہ دل کے دورے کی ظاہر کرتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق غیرمتوازن طرزِ زندگی، نامناسب غذا، ورزش میں کمی اورذہنی تناؤ وغیرہ بھی دل کے دورے کی وجہ بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگرسینے پربہت بوجھ محسوس ہو،غیرمعمولی ٹھنڈے پسینے آرہے ہوں، پیٹ کے اوپری جانب ناقابلِ برداشت درد ہورہا ہو، بائیں بازو میں درد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہورہا ہو، جبڑے میں درد ہو اور سانس لینے میں دقت ہوتو فوری طور پر ای سی جی کرائیں جو دل کی اندرونی کیفیات کی نشاندہی کرتی ہے۔اگر ان علامات میں سے چند ایک بھی لاحق ہوں تب بھی اسے نظرانداز نہ کیجیے اور فوری طور پر امراضِ قلب کے اسپتال سے رجوع کیجیے، مردوں کے مقابلے میں خواتین میں دل کے دورے کی علامات مختلف ہوسکتی ہیں، مردوں کے سینے میں شدید درد محسوس ہوتا ہے جب کہ خواتین کمراور جبڑے میں درد محسوس کرتی ہیں جب کہ ان میں سانس کی کمی ایک عام مظہر ہوتا ہے، اگر آپ خود میں اور کسی دوست یا عزیز میں یہ علامات نوٹ کریں تو فوری طور پر خود کو یا اپنے عزیز کو ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔ماہرین کے مطابق اگر زندگی میں چارچیزیں شامل کرلی جائیں تو بڑی حد تک امراضِ قلب سے بچا جاسکتا ہے، ان میں اول خوراک پر کنٹرول، نیند کا مکمل کرنا اورذہنی تناؤ سے دوررہنا جب کہ ورزش کو اپنے معمول کا حصہ بنالیں۔ دوسری جانب پھلیاں، ٹماٹر، مگر ناشپتی، کھجور، السی کے بیج اور ہری سبزیاں دل کو تقویت دیتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…