اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

انسان کاموڈخوشگواربنانیوالی غذائیں

datetime 31  جولائی  2015 |
mixed selection of fruit and vegetables

اسلام آباد(نیوزڈیسک )اگر خوشی کا تعلق دل سے ہے تو اس کا تعلق دماغ سے بھی ہوتا ہے، دماغی افعال اور بعض کیمیکل ہمارے موڈ پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ہمیں خوشگوار احساس دلاتے ہیں۔
بیریاں:
اسٹرابری، رسبری اور بلوبیریوں کے جادوئی فائدے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ ان میں ویلپروئک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو موڈ کو بہتر بناتا ہے۔ اس میں موجود بعض فلے وینوئڈز جسمانی جلن کو کم کرتے ہیں جوڈپریشن کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔
کیلے:
کیلوں میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے لیکن بہت کم لوگوں کو علم ہوتا ہے کہ اس میں ٹریپٹوفان ہوتا ہے جو دماغی افعال کو بہتر بناتے ہیں اور موڈ کو اچھا کرتے ہیں ۔ اس میں وٹامن بی فولیٹ بھی پایا جاتا ہے جس کی کمی موڈ کو برا کرتی ہے۔
ڈارک چاکلیٹ:
ڈارک چاکلیٹ میں اینٹی آکسیڈنٹس کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے ۔ اس میں تنا کم کرنے والا ایک ہارمون کارٹیسول بھی پایا جاتا ہے۔
سامن مچھلی:
سامن (salmon) مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پایاجاتا ہے جو ڈپریشن کو کم کرتا ہے۔ اس کی صحتمند چکنائیاں بالوں کو مضبوط اور چمکدار بناتی ہیں۔
ہلدی:
برصغیر پاک و ہند میں ہلدی کا استعمال عام ہے۔ اس میں کرکیومن نامی ایک عنصر انسانی احساس کو خوشگوار بناتا ہے۔
سبزچائے:
جاپانی ماہرین کے مطابق روزانہ تین سے چار کپ سبز چائے پینے سے مایوسی اور ڈپریشن کے آثار بڑی حد تک ختم ہوجاتے ہیں۔
سیب کھائیں اور اداسی بھگائیں:
روزانہ ایک سیب جہاں آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے تو وہیں توانائی اور مسرت کا احساس بھی دلاتا ہے۔ لہذا سیب کھایئے اور اداسی بھگائیے۔
پالک:
پوپائے کارٹون پالک کھاکر توانائی حاصل کرتا تھا لیکن اس میں موجود فولک ایسڈ یاسیت کو کم کرتا ہے اور چہرے کو بھی صاف و خوبصورت رکھتا ہے۔
پھلیاں:
امریکا میں محکمہ زراعت کی تحقیق کے مطابق پھلیوں میں موجود میگنیشیئم آپ کو خاص توانائی فراہم کرتا ہے اور آپ کے ہر احساس کو خوشگوار بناتا ہے۔
اخروٹ:
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے مطابق اخروٹ دماغ کو بہتر رکھتا ہے اور ساتھ ہی اس میں وٹامن، معدنیات اور الفالائنولینک ایسڈ ہوتے ہیں جو دماغ میں خاص کیمکل کا اخراج کرتے ہیں اور آپ پرسکون رہتے ہیں۔
نارنگی:
نارنگیوں میں موجود وٹامن سی جلد کی خشکی کو دور کرنے کے علاوہ دماغی افعال اور یادداشت کو بہتر بناتے ہیں۔ اگر دو ماہ تک ایک گلاس اورنج جوس پیا جائے تو اس سے بہت سے دماغی فوائد حاصل ہوتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…