لندن(نیوزڈیسک) یونیورسٹی آف ایکیسٹر اور کارڈف یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر ایک ویڈیو گیم بنایا ہے جو کھیلنے والے کو وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔یہ گیم کھیلنے والے کو روزانہ 220 یا اس سے کم کیلوریز کی خوراک کھانے کی ترغیب دیتا ہے اور بہترین تنائج کے لیے اسے ہفتے میں کم سے کم چار مرتبہ کھیلنا ہوتا ہے۔ گیم کا اصل مقصد کھیل کھیل میں ذہن کو کم خوراکی کے پیغامات دینے ہوتے ہیں۔گیم میں وزن بڑھانے والے اورصحت مند کھانوں کی تصاویر ابھرتی ہیں جن میں جنک فوڈ کی تصویر پرکلک کرنے سے پرہیز اور جسم کے لیے صحت مند کھانوں کی تصاویر پر کلک کرکے گیم جیتا جاسکتا ہے۔ اس طرح لاشعوری طور پر دماغ مرغن اور مضرِصحت کھانوں کو ناپسند کرنے لگتا ہے اور اس طرح کیلیوریز کنٹرول میں ہونے سے ایک ہفتے میں ڈیڑھ پونڈ تک وزن کم کیا جاسکتا ہے۔اس کمپیوٹر گیم کی آزمائش میں 42 افراد کو شامل کیا گیا جن کی اکثریت کا وزن ذیادہ تھا اور وہ کیلوریز سے بھرپور کھانے مثلا بسکٹ، کیک اور چاکلیٹ وغیرہ کھانے کے عادی تھے۔ ان میں سے 88 فیصد افراد گیم سے خوش ہوئے اور اسے جاری رکھنے کا وعدہ کیا ۔ ماہرین کے مطابق یہ موٹاپے کا باقاعدہ علاج نہیں لیکن علاج کی جانب ترغیب دینے کا ایک ذہنی پروگرام ہے جس کے اثرات دیرپا رہتے ہیں اور گیم کی مشق سے وہ مرغن اور وزن بڑھانے والی غذاں سے دور رہتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































