برازیلیا(نیوزڈیسک )برازیل میں سیزیریئن یعنی آپریشن سے بچے کی پیدائش کی روز افزوں شرح پر کنٹرول کرنے کے لیے نیا قانون نافذ کیا گیا ہے۔اس قانون کے تحت ہسپتال ماں کو بچے کی پیدائش میں شامل خطرات سے آگاہ کرے گا اور آپریشن کے ذریعے ولادت کے بارے میں رضامندی حاصل کرے گا۔اس کے تحت ڈاکٹروں کو بھی یہ جواز دینا ہوگا کہ آخر آپریشن کیوں ضروری تھا۔اعدادوشمار کے مطابق برازیل کے نجی ہسپتالوں میں 85 فی صد سے زیادہ بچوں کی پیدائش سیزیریئن کے ذریعے ہو رہی ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں یہ شرح 45 فی صد ہے۔برازیل کے اس نئے قانون کو پیر سے نافذ کیا گیا ہے اور حکومت کو امید ہے کہ دنیا میں سیزیریئن برتھ میں سرفہرست ہونے کی برازیلی حیثیت میں تبدیلی آئے گی۔اس نئے قانون کے ساتھ برازیل میں اس کے متعلق ایک مہم بھی جاری ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ بچے کی ولادت معمول کی بات ہے۔وزیر صحت آرتھر چیورو نے 20 کروڑ کی آبادی والے ملک میں 50 فی صد سے زیادہ بچوں کی آپریشن کے ذریعے پیدائش کو وبا سے تعبیر کیا ہےاطلاعات کے مطابق نجی ہسپتالوں میں تقریبا 84 فی صد خواتین بچے کی ولادت کے لیے سیزیریئن منتخب کرتی ہیں جس کے تحت ماں کے پیٹ کو ذرا سا کاٹ کر بچے کو نکال لیا جاتا ہے۔عام طور پر اس کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی ہے لیکن وہ اپنے حساب سے پیدائش کا مناسب دن منتخب کرنے کے لیے ایسا کرتی ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں یہ شرح تقریبا 40 فی صد ہے جو امریکہ کے 32 فی صد سے بھی زیادہ ہے جبکہ عالمی صحت کی تنظیم ڈبلیو ایچ او کے مطابق اسے صرف 10 سے 15 فی صد ہونا چاہیے۔برازیل کے نئے قانون کے تحت ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کو ماں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ ابھی تک وہ کتنے سیزیریئن کر چکے ہیں اور
اگر وہ یہ معلومات فراہم کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ہیلتھ انشورنس کمپنی کو آٹھ ہزار ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔وزارت صحت کے مخصوص شعبے اے این ایس کے ڈائرکٹر جوز کارلوس ڈی سوزا ابراہاو نے کہا: بچے کی پیدائش ایک خاتون اور اس کے اہل خانہ کی زندگی کا اہم ترین لمحہ ہوتا ہے اور اسے غیر ضروری آپریشن میں مضمر خطرات کے بارے میں بتانا اہم ہے تاکہ اس کی بنیاد پر وہ یہ فیصلہ کر سکے کہ اس کے اور بچے کی صحت کے لیے کون ساطریقہ زیادہ مفید ہے۔
برازیل میں بچوں کی آپریشن کے ذریعے پیدائش پر قانون سازی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































