نیویارک(نیوزڈیسک )امریکی ڈاکٹرز نے ایک سروے اور مشاہدے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ مسکرانا صحت کیلئے مفید ہے ،اگر آپ کا موڈ آف ہے اور آپ تھکاوٹ کا شکار محسوس کررہے ہیں تو مسکرائیے ، اس سے آپ کو نئی توانائی ملے گی ۔امریکی ڈاکٹرز کی تحقیق کے مطابق مسکراہٹ نہ صرف آپ کا موڈ تبدیل کردیتی ہے بلکہ آپ کو دیکھ کر دوسرے کو بھی اچھا پیغام جا تا ہے اور یوں مجموعی صورتحال بہتر ہوجاتی ہے ۔ تحقیق کے مطابق زبردستی کی مسکراہٹ بھی آپ کا تناو کم کرتی ہے اور آپ خود کو پہلے سے زیادہ پرسکون محسوس کرسکتے ہیں۔تو جب بھی آپ خود کو تھکاوٹ یا دباو کا شکار محسوس کریں تو اس کا مقابلہ مسکراہٹ سے کریں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں