لندن(نیوزڈیسک)چاکلیٹ مزیدار تو ہے ہی لیکن اب ایک ریسرچ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ کااستعمال صحت کےلیے بھی اچھا ہے خاص طور پر دل کی بیماریوں کو روکنے کے لیے غیر ملکی جریدے کے مطابق ایک نئے مطالعےمیں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سو گرام چاکلیٹ کا روزانہ استعمال آپ کو دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کردیتاہے ، اس سے پہلے چاکلیٹ پر کی گئی ایک اور اسٹڈی میں کہا گیا تھاکہ چاکلیٹ کا استعمال موٹاپے اور ذیا بیطس کو روکنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔