پشاور(نیوزڈیسک )پشاور کانگو وائرس کے دو مشتبہ مریض حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج ہیں، رواں سال افغانستان سے پشاور لائے گئے کانگو کے مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ذرائع کے مطابق افغانستان سے لائے گئے کانگو کے مریضوں میں سے تین مریض دم توڑ چکے ہیں۔ اسپتال میں داخل دو مریضوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد بھجوائے گئے ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق کانگو کے لئے اسپتال میں کوئی الگ وارڈ موجود نہیں۔ انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس مویشیوں میں ایک مخصوص قسم کے وائرس سےپھیلتا ہے ،مریضوں کے کھلے عام میل میلاپ سے کانگو مرض پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو کے مرض پر قابو پانے کے لیے مریضوں کی پاک افغان سرحد پر تشخیص کا بندوبست ضروری ہے۔