پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چینی کھاناچھوڑنے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟جواب جان کر آپ کوشش ضرور کریں گے

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )چینی کھاناایک عام سی بات ہے اور ہرانسان اسے ضرور استعمال کرتا ہے لیکن اس کے کھانے سے ہمارے جسم میں بہت سی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔جنوری 2011میں سارہ ولسن نامی خاتون نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ وہ چینی چھوڑ دے گی۔سارہ کو تھارائیڈ کی بیماری تھی اور اس چیز کودیکھتے ہوئے اس نے ایک تجربہ کیا اور چینی کھانی چھوڑ دی۔اس کے جسم میں کیا تبدیلیاں ہوئیں، اس نے اپنی حال ہی میں لکھی گئی کتاب میں دلچسپ باتیں بتائی ہیں۔آئیے آپ کو ان باتوں سے روشناس کرواتے ہیں۔
خوبصورت جلد
چینی چھوڑنے کے صرف دوہفتوں بعد سارہ نے محسوس کیا کہ اس کی جلد تروتازہ،دانوں سے پاک اور نرم و ملائم ہوگئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کھانے سے انسانی جلد زیادہ تیزی سے ڈھلتی ہے اور عمر زیادہ نظر آنے لگتی ہے۔
بے وقت بھوک میں کمی
چینی چھوڑنے کے پانچ ہفتوں بعد سارہ کو اس بات کی خوشی ہوئی کہ اب اسے وقت بے وقت بھوک نہ لگتی تھی اور وہ دن میں تین بار کھانا کھاتی تھی۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چینی کھانے کی وجہ سے ہمیں زیادہ بھوک لگتی ہے اور ہم زیادہ کھاتے ہیں جس کی وجہ سے وزن بڑھتا ہے۔
وزن میں کمی
چینی چھوڑنے کے صرف چھ ماہ بعد سارہ کے وزن میں 30پانڈ (13.5کلوگرام) کمی واقع ہوئی۔یہ تمام صرف چینی چھوڑنے سے ممکن ہوا اور اس دوران سے نے کوئی ورزش بھی نہ کی۔
موڈ میں خوشگوار تبدیلی
چینی چھوڑنے کے بعد سارہ کے موڈ میں بہت ہی خوشگوار تبدیلی واقع ہوئی اور اب اسے غصہ بھی کم آتا ہے اور زیادہ وقت وہ خوش رہتی ہے۔چینی چھوڑنے سے قبل سارہ چڑچڑے پن اور بے چینی کا شکار رہتی تھی لیکن چینی چھوڑنے اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھانے سے اس کا موڈ خوشگوار رہنے لگا۔
جسمانی درد میں کمی
سارہ کے جوڑوں میں سوزش بھی کم ہوئی اور اس کے جسم کے مختلف اعضامیں درد بھی کم ہوگئی۔
اس کا کہنا ہے کہ اگر لوگ تجرباتی طور پر چینی چھوڑ دیں تو انہیں بہت زیادہ افاقہ ہوسکتا ہے اور وہ صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…