کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان میں گرمی کی حالیہ لہر نے روزے داروں کو بھی نڈھال کر رکھا ہے ۔ماہرین کہتے ہیں شدید گرم موسم میں ایسے پھلوں کا استعمال کیاجائے جس میں پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ جون کی تپتی اور چلچلاتی ہوئی گرمی نے پاکستان کے شہریوں پر نقاہت طاری کر رکھی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کو بھگانےکیلئے ایسے پھلوں کا کثرت سے استعمال کیا جائےجن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو،ان پھلوں میں میگنیشیم ،کیلشیم اور سوڈیم سے بھرپور تربوز، وٹامن سی سے بھر پور مالٹا اور پانی سے مالامال انگور،گریپ فوٹ،ناریل، اننا س اور پھلوں کا بادشاہ آم، جو وٹامن اے،وٹامن بی اور سی کا بھی بہترین ذریعہ ہے ، تو رمضان میں افطار کے دوران یہ مزے مزے کے پھل کھا یئے اور نقاہت کو دور کیجئے۔