منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

صحت مند بچے کی پیدائش ،ماہرین نے مردوں کو انوکھا مگر اہم مشورہ دیدیا

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک )جدید سائنس کی تحقیقات یہ ثابت کر رہی ہیں کہ جیسے جیسے مردوں کی عمر بڑھتی جاتی ہے ان کے سپرم کی کوالٹی کم ہوتی جاتی ہے اور زیادہ عمر میں باپ بننے کی صورت میں بچے میں معذوری کا امکان بڑھتا جاتا ہے۔
ایک برطانوی سائنسدان نے اس مسئلے کا عجیب و غریب حل تجویز کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ مرد اپنے سپرم 18 سال کی عمر میں منجمد کروا لیں تاکہ بعد میں وہ جس بھی عمر میں والد بننا چاہیں تو منجمد کئے ہوئے صحتمند سپرم کو استعمال کر سکیں۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ بڑی عمر میں باپ بننے کی صورت میں بچے میں آٹزم، شیزوفرینینا اور دیگر زہنی و جسمانی مسائل کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ابرٹے یونیورسٹی آف ڈنڈی کے سائنسدان ڈاکٹر کیون سمتھ نے برطانوی محکمہ صحت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نوجوانوں کو سپرم محفوظ کرنے کے لئے سپرم بینک کی سہولت فراہم کریں تاکہ اگر وہ بعد ازاں کسی وقت والد بننا چاہیں تو صحتمند سپرم کو استعمال کر سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی پرائیویٹ سیکٹر میں سپرم فریز کرنے کی سہولت دستیاب ہے لیکن اس کا خرچ تقریبا 200 پانڈ (تقریبا 32000 پاکستانی روپے) سالانہ ہے، جو کہ نوجوانوں کے لئے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے لہذا حکومت کو اس سلسلہ میں اپنی طرف سے اقدامات کرتے ہوئے سپرم بینک قائم کرنا چاہئیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…