منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

بلوچستان میں 84 فیصد بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم ،ای اوسی کاانکشاف

datetime 25  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوزڈیسک)ایمرجنسی آپریشن سینٹرای او سی نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں 84 فیصد بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم ہیں اور مختلف قابل علاج اور مہلک بیماریوں کا شکار ہیں۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کے مطابق سو میں سے صرف 16 فیصد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں اور یہ صوبے کے لیے ایک خطرناک صورتحال ہے۔بلوچستان ملک میں سب سے زیادہ قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے البتہ صوبائی محکمہ صحت کے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ کم ترقی یافتہ اور سماجی اعشاریوں کے اعتبار سے دیگر صوبوں سے پیچھے ہے۔حکومت بلوچستان نے پولیو کے خاتمہ کے لیے بچوں کی حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو بیک وقت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ای او سی اور ای پی آئی کے حکام نے حال ہی میں اجلاس منعقد کیا جس میں تمام بچوں کے لیے حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنانے کے لئے ایک موثر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت کے حکام نے صوبے میں حفاظتی ٹیکوں کے لیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔تاہم محکمہ صحت بلوچستان کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ صوبے میں زیادہ تر ای پی آئی مراکز غیر فعال ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…