منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

کیڑے مار دوا لنڈین سے کینسرکاخطرہ ،ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ لنڈین نامی کیڑے مار دوا کینسر کا موجب بنتی ہے۔ ادارے نے مزید کہا کہ ڈی ڈی ٹی اور ٹو فور ڈی نامی کیڑے مار ادویات بھی شاید کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (آئی اے آر سی) کے ماہرین کے پینل نے کہا ہے کہ لنڈین نامی کیڑے مار دوا انسانوں میں لیمفوفا کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔لنڈین اب بھی کئی ترقی یافتہ ممالک میں استعمال ہوتی ہے۔کینیڈا، انڈیا، چین اور امریکہ میں لنڈین کے اجزا اب بھی جوو¿ں اور سر میں کھجلی کے علاج کے لیے تیار ہونے ادویات میں استمعال کیے جاتے ہیں۔آئی اے آر سی مزید اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ڈی ڈی ٹی اور ٹو فور ڈی بھی شاید انسانوں میں کینسرکا سبب بن سکتی ہیں۔ڈی ڈی ٹی کا استعمال 1970 سے بند ہو چکا ہے، لیکن یہ اب بھی انسانوں کو متاثر کر رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی ٹی کے اثرات لمبے عرصے تک ماحول اور انسانوں میں رہ سکتے ہیں .ٹو فور ڈی جسے 1945 میں متعارف کرایاگیا تھا اور اس وقت سے فصلوں میں جڑی بوٹیوں کے خاتمے کے علاوہ جنگلات اور شہری رہائشی علاقوں میں کیڑے مارنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہروں میں اس کیڑے مار دوا کے چھڑکاو¿ کے مضمر اثرات خوراک، پانی اور گرد کے ذریعے انسانوں تک پہنچتے ہیں۔آئی اے آر سی کے سربراہ ڈاکٹر کرٹ سٹرییف کا کہنا ہے لنڈین سے متعلق زیادہ شہادتیں ایسے زرعی کارکنوں کی ہیں جن کا سامنا اس کیڑے مار دوا سے ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے زرعی کارکن جنھیں لنڈین کا سامنا ہے ان میں کینسر کے مرض میں لاحق ہونے کے امکانات 50 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔لنڈین کا استعمال اب بہت محدود ہو چکا ہے اور اب اسے جوو¿ں اور سر میں کھجلی کے علاج کے لیے تیار ہونے والی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے جس سے انسان متاثر ہوتے ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…