نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی ماہرین کی تحقیق کے مطابق روزہ نہ صرف خطرناک بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ عمر میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے۔یونی ورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا کے ماہرین نے ایک تحقیق کے بعد انکشاف کیا کہ روزہ رکھنے سے کئی چھوٹے بڑے امراض سے بچا جاسکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اگر ایک ماہ میں پانچ مرتبہ جسم کو دی جانے والی کیلوریز کی مقدار نصف کردی جائے تو کینسر، ذیابیطس اور امراضِ قلب کے خطرے میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق روزے سےدماغ میں بی ڈی این ایف نامی ایک پروٹین کی مقدار بڑھنے سے دماغی افعال میں بھی بہتری پیدا ہوجاتی ہے۔