اسلام آباد(نیوزڈیسک) بچوں میں وقفہ ماں کی صحت کیلئے ضروری قراردیاجاتاہے اوراب تک اس مقصدکے حصول کیلئے ادویات کااستعمال بھی خواتین کوہی کرناپڑتاہے لیکن ایک نئی دواکے لیے کی جانیوالی تحقیق ظاہرکرتی ہے کہ ضبط ولادت کامستقبل بہت مختلف ہوگا اورخواتین کے بجائے مردوقفے کی ادویات استعمال کریں،اخبارٹیلی گراف کے مطابق کمپنی اس نئی دواپرتحقیقات کررہی ہے اورادویات کی منظوری دینے والے ادارے کی منظوری حاصل کرنیوالی مردانہ ضبط ولادت کی یہ پہلی دواہوسکتی ہے۔تحقیق کاروںکاکہناہے کہ دوا2018سے 2020تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی اوریہ اندازہ بھی کیاگیاہے کہ تقریباً 50فیصد مرداسے بخوشی استعمال کرنے پرتیاربھی ہوں گے ماہرین کاکہناہے کہ مردوں میں اس کی مقبولیت کی بنیادی وجہ یہ ہوگی کہ اس میں خواتین کی ادویات کے برعکس ہارمونزکااستعمال نہیں ہوگا۔