پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ہم کیوں سوتے ہیں ؟

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )نیند ہماری زندگی کا نارمل بلکہ ضروری حصہ ہے۔ لیکن اگر آپ اس کے متعلق سوچیں تو آپ کو یہ ایک عجیب چیز لگے گی۔ہر دن کے اختتام پر ہم بے ہوش سے ہو جاتے ہیں اور ہماری حسیں جاتی رہتی ہیں۔ نیند نے ہمارے آباو¿ اجداد کو غیر محفوظ بنا دیا تھا اور جانوروں کے حملوں کا شکار ہو جاتے تھے۔ سو اس عمل کے ممکنہ خطرات، جو کہ دودھ پلانے والے اور کئی دیگر جانوروں کو لاحق ہیں، کسی قسم کے ارتقائی فوائد بھی لاتے ہوں گے۔ اس حوالے سے تحقیق ذرا سست رفتار سے شروع ہوئی۔ لیکن حال ہی میں تحقیق کے بڑے دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں جن کی وجہ سے تحقیق کاروں کو اس سوال کے جواب کہ ہمیں نیند کیوں آتی ہے اور جب ہم سوتے ہیں تو کیا ہوتا ہے کے متعلق نئی چیزیں معلوم ہوئی ہیں۔میں کیوں سوتا ہوں؟ سائنسدانوں کو حتمی طور پر اس کے متعلق نہیں پتہ۔ لیکن سائنسدانوں کا عام خیال یہ ہے کہ اس سے ہمارے جسم اور خصوصاً دماغ کو آرام کرنے میں مدد ملتی ہے۔ حال ہی میں تحقیق کاروں کو حال ہی میں اس کے تفصیلی عمل کے بارے میں معلومات ملی ہیں۔ دن کے وقت نئے تجربات کی وجہ سے دماغ کے خلیے دماغ کے دوسرے خلیوں سے تعلق بناتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ نیند میں ضروری تعلق مضبوط ہوتے ہیں جبکہ غیر ضروری تراش دیے جاتے ہیں۔ چوہوں کے ساتھ تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ جن چوہوں کو سونے نہیں دیا جاتا ان میں تعلق مضبوط بنانے اور تراشنے کا زیادہ تر عمل نیند میں ہوتا ہے۔ اور نیند دماغ کے لیے فضلے کو صاف کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔
نیو یارک میں یونیورسٹی آف راچیسٹر میڈیکل سینٹر کے ایک گروہ نے جس کی سربراہی پروفیسر میئکن نیدرگارڈ کر رہی تھیں چوہوں میں انتہائی باریک مائع سے بھری نالیوں کے جال کا پتہ چلایا ہے جن کے ذریعے دماغ سے کیمیائی فضلہ صاف کر کے نکالا جاتا ہے۔ پروفیسر نیدرگارڈ نے بی بی سی نیوز کو 2013 میں بتایا تھا جب ان کی تحقیق شائع کی گئی تھی کہ یہ زیادہ تر اس وقت ہوتا ہے جب دماغ بند ہوتا ہے۔ ’آپ اس کو بالکل گھر میں ایک پارٹی کی طرح دیکھ سکتے ہیں۔ آپ یا تو مہمانوں کی دیکھ بھال کریں یا پھر گھر صاف کریں، آپ دونوں ایک ساتھ نہیں کر سکتے۔‘ کیا ہوتا ہے جب میری نیند پوری نہیں ہوتی؟ ایسا لگتا ہے کہ نیند کی کمی ہمارے جسم کے خلیوں کے کام کرنے کے طریقے کو بدل دیتی ہے۔گلفرڈ کی سرے یونیورسٹی میں تحقیق کاروں نے معلوم کیا ہے کہ وہ جینز جن کی وجہ سے اشتعال پیدا ہوتا ہے خلیوں کے عمل میں تیزی لاتی ہیں۔ تحقیق میں شامل ڈاکٹر میلکم وان شانز کے مطابق یہ جینز نیند میں کمی پر ردِ عمل ظاہر کر رہی ہیں جیسے کہ جسم بہت دباو¿ میں ہے۔ ان کا خیال ہے کہ ماضی بعید میں دباو¿ کے دنوں میں ہمارے آباو¿ اجداد کے جسم ان کو اشتعال پیدا کرنے والی جینز کے ذریعے چوٹ کے لیے تیار کر دیتے تھے جو جانوروں اور دیگر انسانی دشمنوں کے حملوں کے حوالے سے ایک کشن یا تکیے کا کام کرتا تھا۔ انھوں نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ ’یہ جسم کو زخم کے بارے میں خبردار کر دیتا ہے لیکن کوئی زخم نہیں آتا۔‘ ’اس سے نیند میں کمی اور دل کی بیماری یا فالج جیسے اس کے صحت کے حوالے سے منفی نتائج کے درمیان تعلق کو آسانی سے سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔‘ >جب میں تھکا ہوا ہوتا ہوں تو اس وقت سوچنا کیوں مشکل ہو جاتا ہے؟ ’آدھی نیند‘ شاید اس کے لیے درست لفظ ہو کہ جب ہم تھکے ہوتے ہیں تو ہمارے دماغ میں کیا چل رہا ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق انسانی دماغ کا کچھ حصہ اس وقت بھی سو سکتا ہے جب اسے مکمل طور پر نیند نہیں دی جاتی۔ وہیل مچھلی اور ڈولفن پر تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جب وہ سو رہی ہوتی ہیں اس وقت بھی تیرنے اور پانی کی سطح پر آ کر سانس لینے کے لیے وہ اپنا دماغ استعمال کر رہی ہوتی ہیں۔ انسانی مریضوں پر ایک تحقیق سے یہ سامنے آیا ہے کہ ہمارے دماغ میں بھی کچھ اس طرح کی چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔ جب نیند پوری نہیں ہوتی تو دماغ کے کچھ حصے کے خلیے جاگنے کے باوجود بے حرکت ہو جاتے ہیں۔ دیکھنے کا کیا کردار ہے؟



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…