اسلام آباد(نیوزڈیسک )دل کے مریضوں کواب گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ایک نئی تحقیق کے مطابق ہرباردائیں بازو میں درد کادل کے دورے سے کوئی تعلق نہیں. دل کے دورے کی ایک بڑی علامت بائیں بازو میں درد بتائی جاتی ہے لیکن ہر بار بائیں بازو میں درد کا مطلب یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کب بائیں بازو میں درد ہارٹ اٹیک کی علامت ہوسکتا ہے۔انسانی جسم کسی کتاب میں بتائی ہوئی علامات کی طرح کام نہیں کرتا لیکن کم از کم ہمیں یہ خبر ضرور ہوجاتی ہے کہ جسم میں کچھ گڑ بڑ ہے۔اگر بازو میں درد کے ساتھ سانس لینے میں تکلیف،ٹھنڈے پسینے،دل کی دھڑکن میں تیزی،بدہضمی ، تھکاوٹ یا قے ہو تو یہ خطرے کی بات ہے۔اگر بازو میں درد کے ساتھ ان میں سے کوئی بھی علامت سے ظاہر ہو تو یہ ایک خطرے کی بات ہے ،اگر بازو میں درد مستقل بنیادپر رہے تو یہ بھی ایک خطرے کی علامت ہے اور آپ کو فوراڈاکٹر سے مشورہ کرنا ہوگا۔اگر آپ کے بازو کو ہلانے کی وجہ سے درد ہو یا یہ درد کمر کی جانب جائے تو یہ مسلز کی تکلیف کی وجہ سے ہے۔ہوسکتا ہے کہ آپ نے کوئی وزن والی چیز اٹھائی ہو یا رات کو سوتے وقت ایک ہی کروٹ لیٹنے کی وجہ سے یہ درد ہورہی ہو۔اسی طرح گردن کی حرکت یا بازو کی جنبش کی وجہ درد دل کی تکلیف نہیں لہذا پریشان نہ ہوں لیکن محفوظ رہنے کے لئے معالج کو چیک کروالیں۔