اسلام آباد(نیوزڈیسک ) ٹھنڈے ٹھنڈے پانی سے نہانا چاہیے ، یہ اپنے دور کا مشہور گانا ہے ، مگر یہاں ہم آپ کو ٹھنڈے پانی سے نہانے کا مشورہ نہیں دے رہے ، آپ موسم اور اپنی ضرورت کے حساب سے پانی کا استعمال کریں مگر رات کے 10 بجے ضرور نہا لیا کریں برطانوی رپورٹ کے مطابق اکثر لوگ پیچیدہ مسائل کے حل پر غور کرنے ، تخلیقی کام کرنے کے لیے یا معمولات نبٹانے کے لیے رات کو دیر تک جاگتے ہیں۔ اس لیے رات کو نہانا انسانی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بے حد مناسب مشغلہ اس سے نہ صرف دن بھر کی تھکن دور ہوجاتی بلکہ تروتازہ ہوکر زیادہ بہتر سوچتا اور کام سر انجام دیتا ہے۔ برطانوی لوگ کہتے ہیں کہ مشہور ماہر طبیعات ارشمیدس نے مادے کی کثافتوں کو دریافت ہی باتھ ٹب میں نہانے کے دوران کیا تھا ، تاہم آپ نہانے کے دوران اپنے مسائل کے حل کے لیے سوچنا شروع کریں تو کبھی نہ کبھی اور ہوسکتا ہے لباس پہننے تک کوئی گتھی سلجھ ہی جائے۔