پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پولیو مہم کو فنڈز کی عدم فراہمی کا سامنا

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) ایک ایسے موقع پر جب آپریشن ضرب عضب اور ہیلتھ ورکرز کی لگن نے ملک میں انسداد پولیو مہم کے لیے صورت حال کو بہتر بنادیا ہے، پروگرام کے راستے رکاوٹ بننے کے لیے ایک نیا مسئلہ پیدا ہوگیاپیسہ۔
صوبائی صحت کے محکموں نے پلاننگ کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ موجودہ مہم کو مکمل کرنے کے لیے 22 ملین ڈالرز کے مزید فنڈز درکار ہیں جبکہ 2016 تک چلنے والے اس تین سالہ پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے مزید 314 ملین ڈالرز کی رقم کی ضرورت پڑے گی۔
خیال رہے کہ 2014 کے 306 کیسز کے مقابلے میں رواں سال اب تک صرف 25 نئے پولیو کے کیسز ہی سامنے آئے ہیں ۔
نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر اس موقع پر پیسوں کی وجہ سے یہ پروگرام رک جاتا ہے تو یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اسلامک ڈیلویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو تین سالہ پروگرام کے لیے 327 ملین ڈالر رقم لون پر دی تھی تاہم بل گیٹس اور میلنڈا فانڈیشن نے اس رقم کو لون کے بجائے گرانٹ میں تبدیل کردیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ تین سالوں کے لیےایک نیا پی سی ون تیار کیا جارہا ہے جس کے لیے 314 ملین ڈالر کی رقم کی ضرورت ہوگی۔
اس بار حکومت پاکستان کو مشورہ دیا جائے گا کہ وہ ملک سے پولیو وائرس ختم کرنے کے لیے پروگرام کی نصف رقم ادا کرے’
انہوں نے بتایا کہ اس بار قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پروگرام کے ماڈل کو تبدیل کرتے ہوئے ایک تیسرے فریق کو شامل کی جائے گا جس پر ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھروسہ کرتے ہیں۔
جمعے کو جاری ہونے والے ایک باضابطہ اعلان کے مطابق ایک اجلاس میں پلاننگ کمیشن نے صوبائی صحت کے محکموں کو 2016-18 کے لیے ایک پی سی ون تیار کرنے کی درخواست دی ہے تاکہ موجودہ تسلسل کو برقرار رکھا جاسکے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے اجلاس کو بتایا کہ 2015 کے لیے فنڈز دستیاب ہیں تاہم ویکسین خریدنے میں تین کا عرصہ درکار ہوتا ہے جس کے لیے اگلے سال کے تین ماہ کے لیے پہلے سے انتظامات کرنے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بل اور میلنڈا گیٹس فانڈیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں یقین دہانی کروائی ہے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…