پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پولیونے بھارت میں ہل چل مچادی

datetime 20  جون‬‮  2015
In Uttar Pradesh in northern India, cases of polio were reported in 2010. Because of misconceptions, some parents are skeptical about the polio vaccine and other vaccinations. A Catholic Relief Services program informs parents of the benefits and encourages them to immunize their children.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بریلی(نیوزڈیسک )پولیو سے پاک ہندوستان کے اعلان کے ایک سال بعد ہی ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی سے حاصل کیے جانے والے 200 سے زائد نمونوں میں پولیو کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپوٹ کے مطابق ضلع بریلی سمیت چار اضلاع باہری، فرید پور، میرگنج اور نواب گنج سے ٹیسٹ کے لیے حاصل کیے گیے ان نمونوں نے محکمہ صحت کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے اور نمونوں کو مزید ٹیسٹ کے لیے ممبئی کی لیبارٹریز کو بھجوا دیا گیا ہے۔
حکام نے مزید کہا ہے کہ اس علاقے میں 5 سے 15 سال کی عمر کے بچوں میں پٹھوں کی کمزوری اور فالج کی شکایات بھی آرہی ہیں۔
خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلو ایچ او) کے قوانین کے مطابق کسی بھی ملک سے بیماری کے مکمل خاتمے کا اعلان مسلسل 3 سالوں تک یہاں اس بیماری کا ریکارڈ صفر ہونے پر کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ہندوستان میں پولیو کا آخری کیس 13 جنوری 2011 میں کلکتہ کی ایک 18 ماہ کی بچی میں سامنے آیا تھا جس کے 3 سال بعد ہندوستان کو پولیو سے پاک ملک قرار دے دیا گیا۔
ڈاکٹروں کی ٹیم پولیو سے متاثر ہونے والے حالیہ اضلاع میں تحقیقات کے لیے موجود ہے، جو بعدازاں اس حوالے سے ڈبلو ایچ او کے حکام کو آگاہ کرے گی۔
ڈاکٹروں کی اس ٹیم کی جانب سے 208 بچوں کے فضلے کے نمونے ممبئی کی ایک لیب کو بھیجے گئے ہیں جن کی رپورٹ کا تاحال انتظار کیا جارہا ہے۔
چیف میڈیکل افسر وی جے یاداو کا کہنا ہے کہ ہم نے ضلع بھر میں ٹیمیں روانہ کردی ہے ہیں جو ان کیسز پر نظر رکھے گی۔ ہاتھوں اور ٹانگوں میں کمزوری کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بچوں کو پولیو کا مرض ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 170 نمونوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور دیگر رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے۔
وی جے یاداو کے مطابق بریلی میں آخری پولیو کیس 2009 میں رپورٹ ہوا تھا جبکہ اترپریش کی ریاست میں آخری پولیو کا کیس ضلع فیروز آباد میں 2010 میں رپورٹ ہوا تھا۔
اس سال ڈبلو ایچ او کی جانب سے ملک بھر سے 5551 نمونے حاصل کیے گیے تھے جن میں اکثر کی رپورٹس منفی ہیں تاہم 787 نمونوں کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔
ہندوستانی محکمہ صحت کے افسر کا کہنا تھا کہ اس سال دنیا بھر سے 25 پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں اکثر پاکستان سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدیں ہندوستان کے ساتھ منسلک ہیں اس لیے انہیں انتہائی محتاط رہنا ہوگا۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…