شیخوپورہ(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے صحت سلمان رفیق نے ڈینگی کی صورتحال کاجائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہا کہ فیروزوالامیں ڈینگی پھیلنے کاخدشہ ہے تمام محکمے اورضلعی انتظامیہ ڈینگی لارواتلف کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے۔اجلاس میں ڈی سی اوکرن خورشید،ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈینگی کنٹرول ڈاکٹراسلام ظفر،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسحاق سمیت تمام متعلقہ صوبائی محکموں کے تحصیل افسران، ماحولیات انسپکٹرز نے شرکت کی.اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے ڈینگی کی افزائش چیک کرنے کے لیے ان کے محکموں کی طرف سے اٹھائے انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔