منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

خواب آورادویات کااستعمال انتہائی خطرناک

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں نیند کی گولیاں استعمال کرنیوالے لاکھوں افراد کینسر اورٹیومر جیسی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

برطانیہ،ناروے اورفن لینڈ کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق مستقل بنیادوں پر خواب آور گولیوں کا استعمال صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے اس سے جسم میں مخلتف اقسام کے انفیکشن پیدا ہوسکتے ہیں جو کینسرسیلز کو پھیلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق نیند کی گولیاں استعمال کرنے والے 30 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لینے پرانکشاف ہوا کہ اس سے پھیپھڑوں، منہ، ناک اور سانس کی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جوخواب آورادویات کا استعمال زیادہ مقدار اور طویل عرصے تک کرتے ہیں ان میں بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات بھی زیادہ ہوتے ہیں اور وہ افراد جوتواتر سے ہفتے میں کم از کم 2 بار نیند کی گولیاں کھاتے ہیں ان میں عام افراد کے مقابلے میں کینسر کا خطرہ ڈھائی فیصد بڑھ جاتا ہے اور 3 سال یا اس سے زائد عرصے تک خواب آور ادویات کے استعمال سے کینسر کا خطرہ خطرناک حد تک 3 گنا بڑھ جاتا ہے۔
مذکورہ تحقیق کے رد عمل میں برطانیہ کے ادارہ برائے تحقیق سرطان کا کہنا ہے کہ فی الحال خواب آورادویات کے اس حد تک خطرناک اثرات پر کوئی فیصلہ دینا قبل ازوقت ہوگا تاہم ماہرینِ صحت اس بات پر متفق ہیں کہ اس کی بنیادی وجوہات جینز میں رونما ہونے والی تبدیلیاں ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق 2005 سے لے کررواں سال یعنی 2015 کے آخر تک 8 کروڑ 40 لاکھ افراد کینسر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جائیں گے جب کہ 2032 تک ان کی تعداد 14 ملین سے بڑھ کر 22 ملین ہو جائے گی اس لیے اگر مناسب تدابیر برائے تشخیص اور علاج مہیا کر دی جائیں تو اس میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔
کینسرسے بچاو کے لیے سب سے اہم اصول فطری، متوازن اور سادہ زندگی گزارنا ہے اورغیر فطری طرزِ زندگی سے بچنا ہے۔ طرزِ زندگی میں سادگی ، مرغن غذاوں کے زیادہ استعمال سے بچنا، ورزش، ہر طرح کا نشہ خصوصا پان ، چھالیہ ، تمباکو اور گٹکے وغیرہ سے پرہیز کرکے کینسر سے بچا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…