اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

آنکھوں کے نیچے حلقے ،وجوہات سامنے آگئیں

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوںسے خواتین اور مرد دونوں ہی متاثر ہوتے ہیں۔ ان کے ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں تناو¿، نیند کی کمی، ہورمونل تبدیلیاں شامل ہیں۔ یہاں ہم آپ کو چند گھریلو ٹوٹکے بتارہے ہیں جس سے ان حلقوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
آلو
آلوو¿ں کو چھیل کر ان کا جوس نکال لیں۔ پھر اس جوس میں روئی کے ٹکڑے کو بھگو کر آنکھوں کے نیچے رکھ دیں اور اس بات کو یقینی بنالیں کہ تمام سیاہ حصہ روئی سے ڈھکا ہوا ہو۔ بعد میں ٹھنڈے پانی سے اسے صاف کرلیں۔
ٹماٹر
ٹماٹر سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے کیوں کہ یہ قدرتی طور پر نہ صرف انہیں ختم کرتا ہے بلکہ آپ کی جلد کو ملائم بھی بناتا ہے۔ آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ ایک چمچہ ٹماٹر جوس کو ایک چمچہ لیموں کے جوس میں ملاکر آنکھوں کے نیچے لگالیں اور اسے 10 منٹ تک لگے رہنے دیں۔ بعد میں اسے پانی سے صاف کرلیں۔ ایسا دن میں دو مرتبہ چند روز تک جاری رکھیں۔
ٹی بیگز
ایک ٹی بیگ (گرین ٹی بیگ ہو تو زیادہ بہتر ہے)کو پانی میں بھگو کر فرج میں رکھ دیں۔ بعد میں اسے اپنی آنکھوں پر رکھ دیں۔ اس عمل کو بار بار کرنے سے بہترین نتائج مل سکتے ہیں۔
ٹھنڈا دودھ
دودھ کے روزانہ کی بنیادوں پر استعمال سے نہ صرف آپ کی آنکھوں کے حلقے ختم ہوں گے بلکہ آپ کی جلد بھی بہتر ہوجائے گی۔ روئی کا ایک ٹکڑا لیجئے اور اسے ٹھنڈے دودھ کے ایک پیالے میں بگھودیں۔ اب اسے اپنی آنکھوں پر لگائیں اور اس بات کو یقینی بنالیں کہ تمام متاثرہ حصے پر یہ سہی طرح سے لگ جائے۔ تھوڑی دیر اسی طرح رکھیں اور پھر چہرے کو پانی سے صاف کرلیں۔
اورینج جوس
اس جوس میں چند قطرے گلیسرین کے ملالیں اور اسے حلقوں پر لگائیں۔ اس سے نہ صرف آپ کے حلقے ٹھیک ہوجائیں گے بلکہ آپ کی آنکھوں کی قدرتی چمک میں بھی اضافہ ہوگا۔
یوگا
آنکھوں کے حلقوں کی اہم وجوہات میں سے چند تناو¿، ڈپریشن اور مصروف طرز زندگی ہیں۔ کوئی بھی ٹوٹکہ اس وقت تک کام نہیں کرے گا جب تک آپ دماغی طور پر پرسکون نہ ہوں۔ اگر یوگا باقاعدگی سے سے کیا جائے تو نہ صرف اس سے آنکھوں کے نیچے حلقے درست ہوجائیں گے بلکہ آپ کو دماغی طور پر بھی سکون ملے گا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…