اسلام آباد(نیوزڈ یسک )ماہرین طب کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں بچوں، خواتین اور مردوں میں اسہال،ملیریا ، لو لگنا سمیت گیسٹرو کے کیسسز میں اضافہ ہورہا ہے ، قوت مدافعت میں کمی جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث لو لگنے کا خدشہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی ہوتی ہے اور قوت مدافعت کم ہونے کے باعث انسان جان سے بھی جاسکتا ہے۔ شدید گرمی میں صاف پانی اور نمکول کا زیا دہ دہ استعمال کیا جائے۔ بچے ، خواتین اور بزرگ افراد دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔ڈاکٹروں کے مطابق گرمی کے باعث جراثیم کی افزائش بڑھ جاتی ہے،اس لیے پانی ابال کر پئیں،صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ،کھانے پینے میں احتیاط ،گلے سڑے پھلوں ،زیادہ ٹھنڈی اور کھٹی چیزوں سے پرہیز قابل ذکر ہے۔ اسہال اور گیسٹرو کی صورت میں نمکول کا پانی زیادہ سے زیادہ پینا بہتر ہے۔