اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

پین کلر ادویات دل کی صحت کیلئے خطرناک،تحقیق

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمسٹرڈیم(نیوزڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ پین کلرز کے استعمال سے انسانی صحت اور دل پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ درد کو زائل کرنے والی ادویات وقتی طور پر درد سے نجات حاصل کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہیں لیکن پین کلر ادویات سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ڈچ محققین کا کہنا ہے کہ جو لوگ درد اور سوزش میں آرام پہنچانے والی گولیاں عام پین کلرز، مثلا آئی بروفین لیتے ہیں، ان میں دل کی ایک بیماری اٹیریل فیبریلیشن کے خطرے کا امکان 76فیصد بڑھ جاتا ہے۔اٹیریل فیبریلیشن کی کیفیت میں دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی پیدا ہوتی ہے ، دل کے اوپری دو خانوں کو اٹریل کہتے ہیں اگر یہ بہت تیز دھڑکنے لگیں تو اٹریل خانوں میں ارتعاش بھی پیدا ہو سکتا ہے ، جس سے دل کے برقی فعل میں خرابی پیدا ہوتی ہے ، بار بار چکر آنے اور سانس لینے میں تنگی محسوس ہو سکتی ہے یا پھر بعض اوقات دل کی بے قاعدہ دھڑکن سے دل کی دھڑکن بند ہو جاتی ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…