اسلام آباد(نیوز ڈیسک )شمال مغربی انگلینڈ کے علاقے لیور پول میں محقیقین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اگر ہر روز چھوٹے بچوں کو تازہ ہوا فراہم کی جاتی رہے تو وہ رات کو طویل نیند لیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق دوپہر کو نوزائیدہ بچے اگر کھلی ہوا اور روشنی میں رکھے جائیں تو بہتر اور اچھی نیند لیتے ہیں بجائے اس کے کہ انہیں پرام میں رکھ کر پارک لے جایا جائے۔ بیشتر مائیں یہ خیال کرتیں ہیں کہ شیر خوار بچوں کو کھلی فضا میں رکھنا ٹھیک طریقہ نہیں ہے ، شاید یہ کسی حد تک درست ہو مگر تاریک اور گھٹے ہوئے ماحول کے بجائے اگر بچوں کو کسی بڑی کھڑکی کے سامنے لٹایا جائے جہاں دھوپ اور ہوا کا گزر باآسانی ہو تو بچے پ±رسکون نیند لیتے ہیں۔ بچوں کا رات کو بار بار نیند سے جاگنا نئے والدین کے لیے پریشانی کا باعث ہوتا ہے اور اگر اس جدید تحقیق پر عمل کیا جائے تو صرف بچے ہی نہیں والدین بھی گہری اور طویل نیند سے فیضیاب ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق روشنی میں رہنے والے بچے زیادہ چست و چالاک اور فعال ہوتے ہیں۔