اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزن کم کرنے کے لیے آپ نے کم کھانا یا ورزش کی مدد لینے کے بارے میں تو سن رکھا ہوگالیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اب ایسے کپڑے بھی بنا لئے گئے ہیں جنہیں پہن کر آپ اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔Exofitnessنامی کپڑے تیار کئے گئے ہیں جنہیں پہن کر اگر آپ سیر کریں تو آپ کا وزن کم ہونا شروع ہوجائے گا۔آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کیسے ممکن ہے تو اس کا جواب بہت ہی سادہ ہے۔یہ لباس بنانے والی 51سالہ شیلی سینکلیرکا کہنا ہے کہ انہوں نے مسلز والی جگہوں پر کپڑوں میں وزن والے پیڈز لگائے ہیں تا کہ جب آپ پہن کر واک کررہے ہوں تو آپ کو زیادہ زور لگانا پڑے اور آپ کی کیلوریز عام روٹین کی نسبت زیادہ خرچ ہوں اور نتیجہ کے طور پر آپ کا وزن کم ہوجائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ کپڑوں کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کپڑوں میں وزن ہونے کے باوجود آپ کو محسوس ہی نہ ہوکہ کپڑے بھاری ہیں، جب آپ باغ میں یہ لباس پہن کرنکلیں گے تو کسی کو محسوس بھی نہ ہوگا کہ آپ نے ایسا لباس پہنا ہے جس میں وزن رکھے گئے ہیں۔یہ لباس آپ 145ڈالر یا14,500روپے میں حاصل کرسکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں