منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چاول کیسے پکا کر کھائیں جو صحت کےلئے مفید ہوں

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )دوسری غذائی اجناس سے چاول ایک لحاظ سے بہتر ہیں کہ وہ جلد پک جاتے ہیں اورفوراًکھائے بھی جاسکتے ہیں لیکن اگر آپ کو بتایا جائے کہ آج تک آپ غلط طریقے سے چاول بناتے آئے ہیں تو آپ کو کبھی بھی یقین نہیں آئے گا۔آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ چاول بنانے کے دوران صرف ایک طریقہ استعمال کرکے آپ صحت کے کئی مسائل سے بچ سکتے ہیں۔
ماہرین غذا اور صحت کا کہنا ہے کہ چاول کھانے سے ہمارے جسم کو غذائیت اور توانائی نہیں ملتی اور صرف سٹارچ جسم میں جاتا ہے جو کہ ہماری صحت کو نقصان پہنچاتا ہے اور ساتھ ہی ذیابیطس کی بڑی وجہ بھی بنتا ہے۔ڈاکٹر سدھئیر جیمز کا کہنا ہے کہ چاول بناتے ہوئے اگر کچھ باتوں کا خیال رکھ لیا جائے تو چاول نہ صرف اچھے پکیں گے بلکہ وہ ہمیں فائدہ بھی پہنچا سکتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ چاولوں کے وزن کے تین فیصد ناریل کا تیل ابلتے ہوئے پانی میں ڈال دیں اور پھر اس پانی میں چاول ابالیں ، بعد میں انہیں 12گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیا جائے تو چاولوں کے نقصانات سے بچنے کے علاوہ ان کی غذائیت سے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ اگر چاولوں کو ابالا یا فرائی کیا جائے تو اس میں سے سٹارچ نہیں نکلتا اور جب ہم ایسا چاول کھاتے ہیں تو جسم میں گلوکوز کی زائد مقدار پیدا کرتی ہے لیکن اگر اس میں ناریل کا تیل ملا لیا جائے تو چاول کی بنیادی ہئیت میں تبدیلی ہوجاتی ہے اور ٹھنڈا کرنے پر چاولوں میںغذائیت بھی آتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…