نیویارک (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ تمباکو نوشی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا ہو کر ہر سال تقریباً 60 لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تمباکو کے استعمال سے بیماری کے سبب روزانہ ہر سیکنڈ میں ایک موت واقع ہوتی ہے عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا ہے کہ تمباکو نوشی پر قابو نہ پایا گیا تو یہ تعداد سال 2030ء تک 80 لاکھ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 80 فیصد اموات غریب اور متوسط آمدن والے ممالک میں ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ تمباکو کی اشیاء کی ناجائز تجارت کے خاتمے کے بارے معاہدے کی اب تک آٹھ ممالک نے توثیق کی ہے کم از کم 40 ممالک کی اس معاہدے پر توثیق کے بعد اس معاہدے کو عالمی قانون کی حیثیت ہوگی۔