اسلام آباد(نیوزڈیسک ) پانی کی افادیت سے کبھی بھی انکار نہیں کای جاسکتا کہ یہ زندگی میں سب سے اہم چیز تصور کی جاتی ہے اور اس کے بغیر کسی بھی طرح کی زندگی ممکن نہیں لیکن اس کا درست طریقے سے استعمال سب سے اہم بات ہے آج ہم آپ کو ایک پانی پینے کا ایک آسان جاپانی طریقہ بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ کا جسم بھی بہت تروتازہ ،چاک وچوبند اور ہشاش بشاش ہوجائے گا آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ دنیا بھر میں سب سے لمبی عمریں پانے اور صحت مند اقوام میں جاپانی پیش پیش ہیں اور اس ملک میں 100سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد2008میں 33ہزار سے زائد ہوچکی ہے جاپانیوں کے اس طریقہ سے پانی پینے سے آپ کئی خطرناک بیماریوں مثلا ذیا بطیس گردے کی خرابیاں آنکھوں کی کمزوریوں اعصاب میں تکلیف سمیت دل کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ صبح اٹھنے کے بعد منہ ہاتھ دھونے اور دانت صاف کرنے کے بعد 640ملی لیٹر گرم پانی پینا ہے اس کے 45منٹ بعد آپ نے کچھ بھی کھانا یا پینا نہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں