بالٹی مور(نیوزڈیسک )ایک اطاوی نیورو سرجن نے ہیڈ ٹرانس پلانٹ کیلئے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق وہ 2017کے آخر میں یہ کوشش کریں گے۔ڈاکٹر سرجیو کناویرو نے اپنے اس منصوبے کا اعلان امریکی ریاست میری لینڈ میں ہونے والے امریکن اکیڈمی آف نیورو سرجیکل اینڈ آرتھو پیڈک سرجنز کے اجلاس میں کیا اور ان کا کہنا تھا کہ اس کوشش میں کامیابی کے امکانات 90فیصد ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے 30سالہ روسی مریض کا نام ویلری سپیروڈونوف ہے جو پٹھے گھلنے کے مرض میں مبتلا ہے۔ڈاکٹر کناویرو کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں خطرہ تو ہے اور میں اس سے آنکھ نہیں چرا سکتا تاہم میں نے اس آپریشن کا اعلان اس وقت کیا ہے جب مجھے یقین ہوا کہ میں ایسا کر سکتا ہوں۔دونوں افراد جو ویڈیو چیٹ کے ذریعے مسلسل ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، یہی سمجھتے ہیں کہ یہ متنازع طریقہ ہی سپیروڈونوف کی واحد امید ہے ۔ سپیرونوف کا کہنا ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہو گیا تو مجھے ان مشکلات سے نجات مل جائے گی جن کا اب سامنا کر رہا ہوں اور مزید آزادی میسر آنے کی صورت میں مجھے یقین ہے کہ معمولات زندگی بہتر ہو جائیں گے، ہم سائنس کے میدان میں ایک بڑا قدم اٹھا رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ سب کچھ درست طریقے سے انجام پا جائے گا۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ ایک بہادر آدمی ہے اور مشکل صورتحال میں پھنس چکا ہے، اس مرض میں مبتلا افراد کیلئے مغربی دوائیں کچھ نہیں کر سکتیں کیونکہ مغربی دوائیں ناکام ہو چکی ہیں۔15ملین ڈالر کے اس آپریشن کیلئے ٹیم سو افراد پر مشتمل ہو گی اور دسمبر 2017میں یہ آپریشن امریکا یا چین میں متوقع ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں