اسلام آباد(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں آج عطیہ خون کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ ہر سال دنیا میں 108ملین خون کے عطیات وصول کیے جاتے ہیں۔ ان عطیات کا 70فیصد 5سال سے کم عمر کے بچوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق پاکستان میں 70 فیصد خون کے عطیات تھیلی سیمیا کے مریض بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ تھیلی سیمیا مریض بچوں کو اپنی زندگی کی بقا کے لیے ہر 15سے 20دن بعد خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں 2020تک رضاکارانہ خون کے عطیات 100فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر ہے۔ پاکستان میں ہر سال 26 لاکھ بیگز خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق ہر صحت مند انسان خون کا عطیہ دے سکتا ہے اور اس کے صحت پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔