منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

جلد کی اندرونی طرف بڑھتے ناخنوں کا نہایت آسان نسخہ

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )اندر کی طرف بڑھے ہوئے ناخن کی تکلیف سے وہی شخص واقف ہو سکتا ہے جو اس اذیت کا شکار رہ چکا ہو۔ گوشت میں بڑھا ہوا ناخن چلنا پھر تو محال بناتا ہی ہے گویا زندگی کا سکون ہی غارت ہو جاتا ہے۔جب ناخن گوشت میں بڑھنا شروع ہوتا ہے تو اس سے شدید تکلیف کے ساتھ ساتھ سوجن اور جلن بھی محسوس ہوتی ہے اور انگوٹھے کا وہ حصہ سرخی مائل ہو جاتا ہے۔ اس سے گوشت کے اس حصے میں زخم ہو جاتا ہے اور اس میں بیکٹیریا داخل ہو کر شدید قسم کی انفیکشن پیدا کر سکتے ہیں۔ اندر کی طرف ناخن کے بڑھنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔بعض لوگوں میں یہ بیماری موروثی ہوتی ہے، بعض اوقات ٹھوکر لگنے کے باعث یا انگوٹھے پر کوئی چیز گرنے سے چوٹ لگ جاتی ہے، یہ چوٹ بھی ناخن کے اندر کی طرف بڑھنے کا ایک سبب ہوتی ہے۔ ناخن کا ٹھیک اور بروقت نہ تراشنا بھی اس کی ایک وجہ ہے۔ آئیے آپ کو ناخن گوشت میں بڑھنے کا علاج بتاتے ہیں، اس قدر گرم پانی لیں جس میں آپ 15سے 20منٹ تک پاﺅں ڈال سکیں، پانی کا درجہ حرارت کم از کم کمرے کے درجہ حرارت سے قدرے زیادہ ہونا ضروری ہے،

مزید پڑھئے:ہیروئن کا نشہ خطر ناک کیوں؟

پاﺅں گرم پانی میں رکھتے ہوئے نرمی سے انگوٹھے کے متاثرہ حصے کا مساج کریں۔اس کے بعد پاﺅں پانی سے نکال کر تولیے سے اچھی طرح صاف کریں اور پھرناخن کو سیدھا تراشیں۔ یاد رکھیں کہ ناخن کو گول کاٹنے سے اس کے اندر کی طرف بڑھنے کے چانس زیادہ ہو جاتے ہیں اس لیے ناخن کو ہمیشہ سیدھا کاٹیں۔ اس کے بعد نیل کٹر کے ساتھ لگے چاقو نما اوزار سے اندر کی طرف بڑھے ہوئے ناخن کو اوپر اٹھانے کی کوشش کریںاور زخم کی جگہ پر روئی ڈالیں، اس عمل کے دوران آپ کو محتاط ہونا پڑے گا ناخن کو زیادہ اوپر نہ اٹھائیں صرف اسی قدر اٹھائیں کہ تھوڑی سے روئی اندر جا سکے، ناخن کے نیچے روئی دینے کے بعد انگوٹھے پر پٹی باندھ دیں۔ روزانہ دن میں ایک دفعہ یہ عمل اس وقت تک دہراتے رہیں جب تک آپ کا ناخن درست نہیں ہو جاتا۔آپ زخم کواچھی طرح صاف کرنے کے لیے گرم پانی میں جلابی نمک یا صابن بھی ملا سکتے ہیں۔مستقبل میں ناخن کو اندر کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے ناخنوں کو ہمیشہ بروقت اور سیدھا تراشیں، جوتے ہمیشہ وہی پہنیں جو آپ کے بالکل سائز کے ہوں،یاد رکھیں تنگ جوتے پہننے سے بھی ناخن اندر کی طرف بڑھنا شروع ہو جاتا ہے اورجرابیں ہمیشہ صاف ستھری پہنیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…