اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

اندھے پن کا علاج ڈ ھونڈ لیاگیا

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )محققین کا کہنا ہے کہ مردہ لوگوں کی آنکھوں کے خلیوں سے اندھے پن کا علاج کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ چوہوں پر کئے گئے تجربات میں دیکھا گیا ہے انسانی خلیے بعض مکمل اندھے چوہوں میں کسی حد تک بینائی واپس لے آئے۔یونیورسٹی کال آف لندن کی ایک ٹیم کے مطابق ایسے ہی نتائج انسانوں میں بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں جس کی وجہ سے بینائی سے محروم افراد کی زندگی بہتر ہو جائے گی تاہم وہ کچھ پڑھنے کے قابل نہیں ہوں گے۔محققین کے مطابق اس طرز علاج کے لیے انسانوں پر تجربات تین سال میں شروع کئے جائیں گے۔ ماضی میں عطیہ کیے گئے قرنیہ کی مدد سے بینائی کا علاج کیا جاتا رہا ہے تاہم سائنسدانوں کی ٹیم نے آنکھ کی پشت سے ایک مخصوص خلیے کو حاصل کرکے یہ نیا طریقہ علاج دریافت کیا ہے۔ اس علاج سے بڑے پیمانے پر بینائی سے متعلق بیماریوں کا بھی علاج ممکن ہو سکے گا۔لیبارٹری میں ان خلیوں کو کیمیائی طور پر راڈ سیلز کی شکل میں تبدیل کیا جاتا ہے جو آنکھ کے ریٹینا میں روشنی کی شناخت کرتے ہیں۔ سائنسدانوں نے یہ راڈز مکمل اندھے چوہوں کی آنکھ کے پچھلے حصے میں لگائے جس سے ان میں کچھ بینائی لوٹ آئی۔ چوہوں کے دماغ کے جائزہ سے پتہ چلا کہ اس علاج کے بعد آنکھوں اور دماغ کا برقی رابطہ 50 فیصد تک بحال ہوا۔تحقیق میں شامل ایک ڈاکٹر، پروفیسر ایٹرڈ لِمب نے میڈیا کو بتایا کہ اس تبدیلی کا مطلب ہو گا کہ یہ لوگ پڑھ نہیں سکیں گے لیکن ادھرادھر جا سکیں گے اور کمرے میں موجود میز کو شناخت کر سکیں گے۔ انہیں ایک کیتلی اور پیالے میں فرق معلوم ہو سکے گا اور ان کا معیار زندگی بہت بہتر ہو جائے گا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…