سیئول(نیوزڈیسک) جنوبی کوریا میں مڈل ایسٹ ریسپائٹری سنڈروم (مرس) سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے ‘مزید 122 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں مرس وائرس کے خدشے کے باعث دارالحکومت سیﺅل میں کم ازکم 24 سو اسکول بند کردیئے گئے۔ مرس وائرس کے باعث 3 ہزار 800 افراد کو شبے کی بنیاد پر علیحدہ رکھا گیا تاکہ اس مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے، متاثرہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ‘ مختلف ہسپتالوں سے 641 افراد میں وائرس کے آثار نہ ملنے پرانہیں فارغ کردیا گیا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق مرس کے مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں جس کے پھیلاو? کو روکنے کیلئے نئے مریضوں کو فوری طور پر الگ کر کے علاج کیا جانا ضروری ہے جنوبی کوریا میں مرس وائرس کے باعث معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچا ‘ ہزاروں غیرملکی افراد نے سیﺅل کا سفر ملتوی کردیا ہے ‘ گرمیوں میں سیاحوں کی آمد میں 70 فیصد کمی ہوئی ‘بینکوں نے شرح سود میں بھی کمی کردی۔