اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

مردہ دماغ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

datetime 12  جون‬‮  2015 |

لندن (نیوزڈیسک)دماغی طور پر مردہ ایک امریکی خاتون نے زندہ بچے کو جنم دیا ہے, خاتون کے بچے کی زندگی بچانے کے لیے ڈاکٹروں نے انھیں دو ماہ تک مصنوعی نظام تنفس کے ذریعے زندہ رکھا تھا۔امریکی ریاست نبراسکا کے میتھوڈسٹ اسپتال میں 4 اپریل کو بچے کی ولادت بذریعہ آپریشن عمل میں لائی گئی۔ بچے کی پیدا ئش کے وقت اس کا وزن تقریبا تین اونس سے کم تھا ،نوزائیدہ بچہ کا نام اینجل رکھا گیا ہے۔نوزائیدہ اینجل پیریز 30 ہفتوں تک مردہ ماں کے رحم میں رہا ہے۔بچے کی پیدائش کے دو روز بعد ڈاکٹروں نے 22 سالہ کارلا پیریز کی طبی موت کا اعلان کر دیا ۔ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اینجل کی حالت مستحکم ہے اسے دو ماہ تک نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا اور منگل کے روز بچے کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
بچے کا وزن اب تقریبا سات پونڈ ہوگیا اور اسے اپنی نانی کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کارلا بچوں کی پیدائش کے قابل نہیں ہے کیونکہ اسے بچپن سےجوڑوں کے درد کا ایک مرض تھا۔ لیکن کارلا نے ڈاکٹروں کی مرضی کےخلاف تین سال پہلے ایک بچی کو جنم دیا جس کی پیدائش میں کوئی پیچیدگی نہیں آئی تھی۔لیکن فروری میں کارلا ایک دن اپنے گھر میں اچانک چکرا کر گر پڑیں اور ان کے دماغ کے تفصیلی معائنے سے پتہ چلا کہ انہیں مہلک برین ہیمبرج ہوا ہے اور دماغ میں خون بہہ رہا ہے، ڈاکٹروں نے ان کے دماغ کو مردہ قرار دے دیا ۔برین ہیمبرج سے قبل کارلا 22 ہفتوں کی حاملہ تھیں جبکہ یہ خاتون کا دوسرا بچہ ہے۔اگرچہ اس حادثے کے بعد ان کی دماغی موت واقع ہو گئی تھی لیکن اسپتال کے طبی اسٹاف نے فیصلہ کیا کہ خاتون کے ہاں 32 ہفتوں میں ڈلیوری کرائی جائے گی اور بچے کو زندہ رکھنے کے لیے چوبیس گھنٹوں کی دیکھ بھال کا فیصلہ کیا گیا۔ڈاکٹر لوگرن نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ بائیس ہفتوں کا بچہ ماں کے پیٹ سے باہر یا رحم سے باہر زندہ نہیں رہ سکتا ہے لہذا بچے کی زندگی کی بقا کے لیے ہمیں اس حمل کو ممکنہ حد تک کم از کم چوبیس ہفتوں تک برقرار رکھنا تھا۔اسپتال کے طبی عملے کے 100 سے زائد ڈاکٹر، نرس اور اسٹاف کی طرف سے حاملہ خاتون کو 54 روز کی زندگی دینے کے لیے سر توڑ کوششیں کی گئیں، تاکہ بچے کی پیدائش کی جاسکے۔میتھو ڈسٹ اسپتال کے مطابق طبی ریکارڈ ظاہر کرتے ہیں کہ 1982 سے اب تک 33 مردہ دماغ حاملہ ماں نے زندہ بچوں کو جنم دیا ہے۔اسپتال کی نائب صدر اور خاتون ڈاکٹر سیو کورتھ جنھوں نے بچے کی ولادت کی ایک بیان میں کہا کہ ہماری ٹیم نے اعتقاد کی جانب ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے۔انھوں نے کہا کہ اینجل کی پہلی رونے کی آواز ایک ‘تلخ خوشی’ تھی، کیونکہ اس کا مطلب تھا کہ بچہ زندہ ہے، لیکن کارلا کے جانے کا وقت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…