اسلام آباد(نیوزڈیسک ) عام طور پر جلد کی نگہداشت کیلئے جلد کی قسم کے حساب سے مصنوعات کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے تاہم سٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کہتے ہیں کہ جلد کی حفاظت کیلئے مناسب مصنوعات کے استعمال سے زیادہ ضروری طریقہ استعمال پر توجہ دینا ہے۔ مہنگے سے مہنگے پراڈکٹس کے استعمال کا طریقہ بھی اگر ٹھیک نہیں ہوگا تو جلد کی نگہداشت کے بجائے اس کی تباہی کا سبب ہوگا۔ یہاں ماہرین کی طریقہ استعمال سے مراد ہاتھوں کی حرکت ہے۔
سٹینفورڈ یونیورسٹی میں مالیکیولر بائیولوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پروفیسر مک ہال وینگر کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کی حرکت جلد کی بیرونی سطح پر موجود خلیوں کی حفاظت کیلئے بے حد اہم ہوتی ہے۔ جب جلد پر کسی سخت سی چیز سے چوٹ لگتی ہے تو جلد سرخ پڑتی ہے۔ دراصل یہ خلیوں کا ردعمل ہوتا ہے۔ اگر یہ چوٹ زیادہ شدید ہوتو ایسے میں خلیئے اس قابل نہیں رہتے کہ وہ بیرونی سطح پر ہونے والے اس حملے کیخلاف مزاحمت کرسکیں اور یہ بنا مزاحمت ہی مردہ ہونے لگتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں
مزید پڑھئے:آسٹریلوی ماہرین: چھوٹی مچھلی سے خوفزدہ
کہ خلیوں کی زندگی محدود دورانئے کی ہوتی ہے تاہم قدرتی عمل کے دوران یہ خلئے جس رفتار سے ختم ہوتے ہیں۔