اسلام آباد(نیوزڈیسک )ایک نئی تحقیق کے مطابق دنیا کی پانچ فی صد سے بھی کم آبادی مکمل صحت مند زندگی گزار رہی ہے۔ غیر ملکی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دنیا کے 2 ارب 30 کروڑ افراد اس طرح کی متعدد بیماریوں کا شکار ہیں جو موت کا باعث تو نہیں بنتیں لیکن معذوری کا سبب بنتی ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 95 فی صد سے زائد آبادی کو صحت کے مسائل درپیش ہیں اور پانچ فی صد سے بھی کم آبادی مکمل صحت مند ہے۔ متعدد معذوریوں کا سبب 2 اقسام کے امراض بن رہے ہیں جن میں جوڑوں کا درد اور ذہنی دباﺅ شامل ہیں۔ تحقیق کے لیے انیس سو نوے سے دو ہزارتیرہ کے عرصے کے دوران دنیا کے 188 ممالک کا ڈیٹا جمع کیا ہے۔