نیویارک(نیوزڈیسک)ماہرین کی تازہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے 95 فی صد سے زائد آبادی کو صحت کے مسائل درپیش ہیں جب کہ 5 فی صد سے بھی کم آبادی مکمل صحت مند ہے۔ایک نئی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں ایسی بیماریوں کا شکار افراد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے جو معذوری کا سبب بنتی ہیں اوردنیا کی پانچ فی صد سے بھی کم آبادی مکمل صحت مند زندگی گزاررہی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ‘دی گلوبل برڈن آف ڈیزیزاسٹڈی’ کے عنوان سے کی گئی تحقیق کے دوران ماہرین نے 23 برسوں کے دوران دنیا بھرکے 188 ممالک میں لوگوں کو درپیش بیماریوں اورزخموں سے متعلق اعداد و شمارحاصل کئے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں معذوری کا سبب بننے والی بیماریوں کا شکار افراد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بیشتر معذوریوں کا سبب جوڑوں، کمر اور گردن کا درد، نفسیاتی مسائل اور ذہنی دباو ہے۔ دنیا کے 2 ارب 30 کروڑ افراد ایسی متعدد بیماریوں کا شکار ہیں جو موت کا باعث تو نہیں بنتیں لیکن معذوری کو جنم دیتی ہیں۔ دنیا کا ہر معمر شخص ایسی 5 بیماریوں میں مبتلا ہے جن سے ان کی زندگی کو تو کوئی خطرہ لاحق نہیں لیکن وہ معذوری اورمحرومی کا شکارہوسکتے ہیں۔