اسلام آباد (نیوز ڈیسک )یورپین سوسائٹی فار پیڈیا ٹرک گیسٹرونٹرلوجی کی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سنجا نے کہا ہے بچوں میں غذائی کمی سے مختلف طبی مسائل جنم لے رہے ہیں جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں غذائی کمی ایک عالمی مسئلہ ہے۔غذائی کمی کا شکار بچے کم عمری میں طبی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں، یہ بات انھوں نے گزشتہ روز ایبٹ نیوٹریشن اور ڈاو¿ یونیورسٹی کے اشتراک سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،نومولود اور بچوں میں بریسٹ فیڈنگ کے مسائل اور بیماریوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کم عمر کے بچوں میں طبی مسائل جنم لے رہے ہیں، ان میں غذائی کمی سب سے اہم مسئلہ ہے۔غذائی کمی کا شکار بچے کم عمری میں مختلف پیچیدگیوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے بچوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے،غذائی کمی کا شکار بچوں کی ذہنی صلاحیتیں بھی متاثر ہوجاتی ہیں، نومولود بچوں کوماں کا دودھ بہترین غذا ہوتی ہے ماں کا دودھ پینے سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور بچے کم عمری میں مختلف امراض سے محفوظ رہتے ہیں۔