نیویارک ،لندن (نیوزڈیسک )امریکی محققین کا کہنا ہے کہ ایکسرے کے ذریعے کینسر یا سرطان کے سبب موت کا خطرہ چالیس فیصد کم ہو جاتا ہے۔اس بارے میں امریکا میں شائع ہونے والی ایک تازہ ترین بین الاقوامی تجزیاتی رپورٹ میں ریسرچرز نے کہا ہے کہ 50 سے 69 سال کی درمیانی عمر کی جو خواتین اسکریننگ کے معائنے کے عمل سے گزر چکی ہوتی ہیں، ان عورتوں کے مقابلے میں سرطان کے خطرات 40 فیصد کم پائے جاتے ہیں، جنہوں نے کبھی بھی اسکریننگ ٹیسٹ نہیں کروایا ہوتا۔نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی تجزیاتی رپورٹ میں ریسرچرز کا کہنا ہے کہ کسی خاتون کواسکریننگ ٹیسٹ کے لیے محض مدعو کرنا ہی اس میں سرطان کے خطرے کو 23 فیصد کم کرنے کے مترادف ہے۔کوئین میری یونیورسٹی آف لندن سے تعلق رکھنے والے ریسرچر اوراس تجزیاتی رپورٹ کے شریک مصنف اسٹیفن ڈفی اس بارے میں کہتے ہیں:”ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اہم تجزیہ دنیا بھر میں خواتین کے اندر اس بارے میں ادراک و آگاہی کا ذریعہ بنے گا کہ ایکسرے جان بچانے کا موجب بن سکتی ہے۔“اسٹیفن ڈفی کا کہنا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں