پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

اچھی عادتیں اپنانے کے فوائد

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اچھی عادات اختیار کرنے سے صحت، روزگار اور بلکہ زندگی کے ہر پہلو پرمثبت اثر پڑتا ہے جب کہ ماہرین کے نزدیک اچھی عادات اس کے خوش طبیعت ہونے کی بھی نشانی ہے۔
اپنے معمولات میں اچھی عادات شامل کیجئے: اگرآپ رات دیرتک جاگتے ہیں لیکن صبح سویرے ا±ٹھ کر دوڑ لگانے کے خواہشمند ہیں تو یہ آپ کے لئے صبح سویرے اٹھنا انتہائی مشکل ہوگا تو اپنی روز مرہ زندگی میں صبح کی چہل قدمی جیسی اچھی عادت کو شامل کرنے کے لیے اس عادت کو رات سے ہی اپنانا شروع کریں جس کے لیے آپ شام کے اوقات میں چہل قدمی شروع کرکے رات کو وقت پر سو سکتے ہیں جس کے بعد آپ کے لیے صبح جلدی اٹھنا بھی مشکل نہیں ہوگا اور آپ اس طرح اپنے روز مرہ کے معمولات میں صبح کی چہل قدمی جیسی صحت مند عادت شامل کرسکتے ہیں۔
بری عادات کو اچھی عادات سے بدلیے: اگر آپ میٹھا کھانے کے شوق میں گرفتار ہیں اور اس سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو آئسکریم اور مٹھائیوں کو پھلوں اور ان کے رس سے بدل دیجئے اس طرح مٹھاس کی طلب بھی پوری ہوجائے گی اور اس کا کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا۔ اسی طرح اپنی دیگر ضروریات پر بھی غور کیجئے کیونکہ طلب اور ضرورت سے ہی عادتیں فروغ پاتی ہیں اور ایسی اچھی عادتیں اپنائیے جو بری عادتوں کی جگہ لے سکیں۔
پہلے چھوٹے قدم اٹھائیے: بری عادات کو بدلنے کے لیے چھوٹے چھوٹے مثبت قدم ا±ٹھایئے اگر آپ جوش میں آکر کہتے ہیں کہ میں کل صبح 5 بجے ا±ٹھوں گا تو شاید یہ ممکن نہ ہو لیکن صبح 7 بجے ا±ٹھنا شاید ممکن ہوگا۔ اس طرح ایک ایک قدم جماکر اٹھائیے اور بری عادات کو ختم کرتے رہیں اس کے بعد ایک وقت آئے گا کہ طبیعت پر گراں ہوئے بغیر ہی بہترین عادات آپ میں جمع ہوتی جائیں گی۔
اچھی عادتوں میں اپنے گھر کی مدد حاصل کیجئے: آپ اپنے گھر میں بہت زیادہ اور بہت اہم وقت صرف کرتے ہیں اور ضروری ہے کہ اچھی عادات اپنانے کے لیے اپنے مکان یا فلیٹ میں بھی کچھ تبدیلیاں کی جائیں اس کے لیے کھڑکیوں کو اس طرح رکھیے کہ سورج کی روشنی صبح کو آپ کو بیدار کرے اور اس طرح آپ کا گھر آپ کی صبح جلد بیدار ہونے کی عادت میں مدد کرے گا۔ فریج میں تازہ پھل، سبزیاں اور صحت بخش غذائیں رکھیے تاکہ آپ کو جو کچھ بھی کھائیں وہ صحت کے لئے بہتر ہو۔ اگر گھر میں ہلکی پھلکی ورزش یا یوگا کرنی ہو تو اس کے لیے گھر میں ایک جگہ مخصوص کیجئے۔
اپنے دوست سے مدد لیجئے: اپنے دوست یا شریکِ حیات سے کہیے کہ وہ آپ کی بری عادات پر نظر رکھے یا اچھی عادات کے متعلق زور دیتے رہیں۔ صحت کے لیے مناسب کھانے اور ورزش کی ترغیب دینے کے لیے دوست اور عزیز بہت مدد دے سکتے ہیں اسی طرح کڑی نظر رکھنے والا ایک سخت گیر دوست بھی بری عادتوں پر ٹوک کر آپ کو راہِ راست پر لا سکتا ہے۔ اچھی عادتوں کا ریکارڈ رکھیے: بری عادتوں سے جان چھڑا کر اچھی عادتوں کو اپنانے کا ایک چارٹ بنائیے اور اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیے کہ مضرعادات کو ترک کرنے میں کتنی کامیابی ملی ہے۔ اس طرح روزانہ اورہفتہ وارانداز میں آپ کی کارکردگی سامنے آجائے گی اورکمزور پہلوو¿ں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…